Friday, April 19, 2024

پاناما لیکس کا معاملہ ختم نہیں ابھی شروع ہوا ہے: خورشید شاہ

پاناما لیکس کا معاملہ ختم نہیں ابھی شروع ہوا ہے: خورشید شاہ
May 18, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاناما لیکس کا معاملہ ختم نہیں ابھی شروع ہوا ہے۔ سوالوں کا جواب نہ ملنے پر واک آؤٹ کیا، پارلیمنٹ ہی مسائل حل کرے گی۔ خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، وزیراعظم ایوان میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اظہار خیال پر بڑے تحفظات ہیں اور اپوزیشن نے سوالات کے جوابات نہ ملنے پر واک آؤٹ کیا تھا۔ خورشید شاہ نے بیان دیا کہ اپوزیشن ممبران نے بڑے صبر کے ساتھ وزیراعظم کی وضاحتیں سنیں۔ جو مسئلے جلسوں میں حل نہیں ہو سکتے، وہ پارلیمنٹ حل کر سکتی ہے۔ ہم اپنے فیصلے باہر کرتے تھے، اس لیے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں ملی۔ اپوزیشن نے پاناما کا معاملہ نہیں اٹھایا، یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا گیا۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہم انتظار کرتے رہے کہ حقیقت سامنے آجائے۔ نوازشریف کے بیٹوں نے کبھی پاناما لیکس کا اعتراف کیا، کبھی تردید کی۔