Friday, March 29, 2024

پاناما لیکس کا معافی مانگنا میری سچائی کا ثبوت ہے : نواز شریف

پاناما لیکس کا معافی مانگنا میری سچائی کا ثبوت ہے : نواز شریف
April 27, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پانامالیکس ادارے نے معافی مانگ کر ہماری سچائی کا ثبوت دیا۔ ادارے نے تسلیم کیا کہ میرا نام غلطی سے شائع ہوا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے عمران خان پر بھی شدید تنقید کی اور کہا چند سیاسی مخالف ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ کابینہ نے چیف جسٹس کو بھیجے گئے انکوائری کمیشن کے ضابطہ کار کی منظوری بھی دے دی۔