Monday, September 16, 2024

پاناما لیکس : پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاناما لیکس : پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
August 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی نا اہلی کے لئے سپریم کورٹ میں جانے کا اصولی فیصلہ کرلیادرخواست میں عمران خان فریق بنیں گے۔ تفصیلات کےمطابق  سپریم کورٹ میں پٹیشن کا فیصلہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف 9 نکات پر مشتمل درخواست تیار کرلی ہے۔ درخواست میں وزیر اعظم کی طرف سے اثاثے چھپانے ، ٹیکس چوری اور غلط بیانی کے  نکات میں شامل کئے گئے ہیں۔ درخواست میں عمران خان فریق بنیں گے۔ درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ وزہر اعظم کو آئین کے آرٹیکل 62 ،،63 کے تحت نا اہل قرارقرار دیا جائے۔متحدہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کرائے گی۔ دو ہفتے قبل پی ٹی آئی کی قیادت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی مخالفت کی تھی لیکن اب تحریک انصاف قائدین کی اکثریت سپریم کورٹ میں درخواست دینے کی حامی بن گئی ہے۔