Tuesday, April 23, 2024

پاناما لیکس پر پی اے سی کا اجلاس ، شیخ رشید اور میاں عبدالمنان میں شدید جھڑپ

پاناما لیکس پر پی اے سی کا اجلاس ، شیخ رشید اور میاں عبدالمنان میں شدید جھڑپ
September 20, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی کے  اجلاس میں پانامہ لیکس  کے معاملے پر شیخ رشید اور میاں عبدالمنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی شیخ صاحب کہتے ہیں پتہ چلنا چاہئے کہ چور کون ہے اور چوکیدار کون؟ ن لیگ کے روحیل اصغر نےبھی  جارحانہ اندازاپنایا چیئرمین پی اے سی ٹھنڈا کرنے کی کوششیں کرتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق  پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ شیخ  رشید  اور  میاں عبدالمنان  کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی تو شیخ صاحب احتجاج کرتے ہوئے پی اے سی کے اجلاس سے واک آئوٹ کرگئے۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ قوم کا مال کھانے والوں کو ہاضمے کی گولی کی ضرورت ہے۔ پتہ چلنا چاہئے کہ چور کون ہے اور چوکیدار کون ؟    ادارے بتائیں کی وہ کس حد تک چوروں کے قدموں تک پہنچے ہیں ۔  اجلاس شروع ہوتے ہی شیخ روحیل اصغرنے جارحانہ انداز اختیار کیا تو چیئرمین پی اے سی کی ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ روحیل اصغر نے کہاکہ اب سیاست شروع ہو گئی ہے تو سیاست سیاست کهیلیں گے۔ کیا 80 کی دہائی کی آف شور کمپنیاں قانون سے باہر ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں سیاست نہیں کرنی، میں پانامہ پیپرز کے معاملہ پر کسی کو سیاسی بات نہیں کرنے دوں گا۔  اجلاس میں  ن لیگ اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان بھی جھڑپ ہوئی۔