Friday, April 19, 2024

پاناما لیکس پر پتھر اٹھانے والوں کا اپنا دامن داغدار ہے : وزیر دفاع

پاناما لیکس پر پتھر اٹھانے والوں کا اپنا دامن داغدار ہے : وزیر دفاع
May 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پتھر اٹھانے والوں کا اپنا دامن داغدار ہے۔ آف شور کمپنی، آف شور ہوتی ہے، پاناما میں ہو یا کہیں اور۔ شوکت خانم اسپتال کو حکومت نے نہیں عمران خان نے خود نقصان پہنچایا۔ مخالفوں کو ڈر ہے نواز شریف نے مدت پوری کرلی تو وہ تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تقریر پر حکومت نے بھی اپنا شدید ردعمل ظاہر کر دیا۔ خواجہ آصف کہتے ہیں پاناما لیکس کے بعد احتساب کا مطالبہ کرنے والے وہ لوگ ہیں جن کے دامن خود داغدار ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنی کسی بھی ملک کی ہو وہ اگرغلط ہے توغلط ہے، یہ کس قسم کی منطق پیش کی جا رہی ہے کہ پاناما میں آف شور کمپنی ہو تو وہ غلط اور کسی اور ملک میں ہو تو وہ صحیح ہے۔ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو مارنے کے لئے پتھر ان لوگوں نے اٹھائے ہوئے ہیں جن کے دامن خود صاف نہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ شوکت خانم اچھا ادارہ ہے جو زکوة اور خیرات سے چلتا ہے۔ ہم اس ادارے کے نقصان پہنچانا نہیں چاہتے لیکن سب سے زیادہ نقصان اسے عمران خان نے خود پہنچایا ہے جنہوں نے بورڈ کے ممبر امتیاز حیدری کے ذریعے 7 ملین ڈالربیرون ملک انویسٹ کئے۔