Monday, September 16, 2024

پاناما لیکس پر حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے : بلاول بھٹو

پاناما لیکس پر حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے : بلاول بھٹو
April 13, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس نے ملک کی بدنامی کی ہے۔ حکومت نے بامعنی تحقیقات کرانے کا وعدہ کیا لیکن وہ یہ تحقیقات شروع نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معزز جج انکوائری کمیشن کا رکن نہیں بننا چاہتا۔ پاناما لیکس نے موجودہ حکومت کے اخلاقی جواز کو کمزور کر دیا ہے۔ حکومت کو ہر صورت قابل اعتبار اور غیرجانبدار تحقیقات کرانی ہونگی۔ بلاول نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی پاناما لیکس کا پیچھا نہیں چھوڑے گی اور اسے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ یہ مسئلہ کسی صورت نہیں دبے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلے سے جتنا روگردانی کرے گی یہ مسئلہ اتنا ہی ان کا پیچھا کرے گا اور انہیں ڈراتا رہے گا۔