Friday, April 26, 2024

پاناما لیکس پر ایف بی آر 5 ماہ تک خاموش رہا : اسد عمر

پاناما لیکس پر ایف بی آر 5 ماہ تک خاموش رہا : اسد عمر
September 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمرنے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر ایف بی آر 5ماہ تک تو خاموش رہا لاہور میں ریلی نکلی تو ہوش آگیا چیئرمین ایف بی آر سے کمیٹیوں میں سوال تک نہیں کرنے دیا جاتا۔ اسد عمر نے شہر اقتدار کے مسائل حل نہ ہونے پروزیرکیڈ کے دفترکے گھیراﺅ کا اعلان بھی کردیا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر پیسہ باہر منتقل کرکے اثاثے بنانے والوں کےخلاف کارروائی میں مکمل ناکام ہے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ایف بی آر کی نااہلی کے دفاع کے بجائے چیئرمین کو اپنے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کرنی چاہئے۔ اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کو وزیر اور میئر تو دیدیئےساتھ ساتھ عوام کی مشکلات بڑھا دیں ترقیاتی فنڈز نہ دیئے تو 20ستمبر کو وزیرکیڈ کے دفتر کا گھیراﺅ کرینگے۔ تحریک انصاف کے رہنماءکاکہنا تھا کہ ٹاک شوزمیں تو جمہوریت کا درس دیا جاتا ہے لیکن اسمبلی میں ہمیں دبایا جارہا ہے حکومت نے پارلیمنٹ میں راستے بندکئے تو پھر احتجاج سڑکوں پر ہی ہوگا۔