Sunday, May 5, 2024

پاناما لیکس، پاکستانیوں نے 50 ارب ڈالر کا سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا

پاناما لیکس، پاکستانیوں نے 50 ارب ڈالر کا سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا
May 12, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاناما پیپرز کے مطابق پاکستانیوں نے 50 ارب ڈالر کا سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا ہے۔ ہنڈی اور حوالہ پاکستان سے پیسہ باہر منتقل کرنے کے غیرقانونی طریقے ہیں لیکن یہ پیسہ قانونی طریقہ سے بھی باہر بھیجا سکتا ہے۔ اسٹیٹ بنک کے قانون کے مطابق آپ باہر جاتے ہوئے 10 ہزار ڈالر کیش اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ 50 لاکھ ڈالر کی بیرون ملک سرمایہ کاری کے لیے اسٹیٹ بنک اور اس سے زیادہ کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی اجازت لی جا سکتی ہے مگر آپ اپنے فارن کرنسی اکائونٹ کے ذریعے جتنا مرضی چاہیں پیسہ باہر منتقل کرسکتے ہیں، اس کے لیے کسی کی اجازت لینا ضروری نہیں۔ پاکستان پروٹیکشن آف ایکنامک ریفارمز ایکٹ کی آڑ میں بھی آپ اپنی مرضی کے مطابق سرمایہ باہر منتقل کرسکتے ہیں۔ ان قوانین کی موجودگی میں آپ کو پیسہ باہر منتقل کرنے کے لیے لانچوں یا ماڈل گرلز کی ضرورت نہیں بلکہ ایف بی آر بھی یہ نہیں پوچھ سکتا کہ انکم ٹیکس دیا ہے یا نہیں۔