Friday, March 29, 2024

پاناما لیکس :پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت دوپہر اڑھائی بجے ہوگی

پاناما لیکس :پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت دوپہر اڑھائی بجے ہوگی
May 18, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)پاناما لیکس کے معاملے پر  پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر  حکومت اور اپوزیشن  کے  درمیان بات چیت آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق پانا لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں  پارلیمانی کمیٹی  کی تشکیل کی تجویز دی تھی ۔اس  تناظر میں حکومتی نمائندوں اور اپوزیشن کے درمیان نشست آج ڈھائی بجے ہو گی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر سے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران حکومت سے مذاکرات کی دعوت دی۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اسپیکر نے آج ڈھائی بجے مذاکرات کی دعوت دی ہے جبکہ اپوزیش کا اجلاس صبح دس بجے ہوگا۔