Friday, April 26, 2024

پاناما لیکس : دوسری قسط میں پاکستانی سیاستدان‘ تاجر اور شوبز شخصیات بے نقاب

پاناما لیکس : دوسری قسط میں پاکستانی سیاستدان‘ تاجر اور شوبز شخصیات بے نقاب
May 9, 2016
لاہور (92نیوز) پاناما کا دوسرا ہنگامہ۔ آف شور کمپنیاں رکھنے والے سیاستدانوں، تاجروں، شوبز شخصیات سمیت کئی افراد کے نام بے نقاب ہو گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان بھی آف شور کمپنی کے مالک نکلے۔ عمران خان کے اہم فنانسر زلفی بخاری کا نام بھی آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کا دوسرا دھماکہ۔ وہی ہوا جس کی امید تھی یعنی مزید پاکستانی باہر دولت کے ڈھیر لگانے کے دلدادہ نکلے۔ آف شور کمپنیوں کے حامل نئے ناموں میں تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کا نام آیا تو تہلکہ مچ گیا۔ فہرست کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے بھی آف شور کمپنی بنا رکھی ہے۔ عمران خان کے اہم فنانسر زلفی بخاری کا نام آگیا۔ نئی فہرست میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست عرفان اقبال پوری کا نام شامل ہے۔ سابق وزیرصحت نصیرخان کے بیٹے محمد جبران آف شور کمپنی کے مالک ہیں۔ کراچی چیمبر کے سابق صدر شوکت احمد کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ شرمین عبید چنائے کی والدہ آف شور کمپنی کی مالک ہیں۔ اسی طرح سیٹھ عابد کے بیٹے ساجد محمود آف شور کمپنی چلا رہے ہیں۔ بیرون ملک دولت کے ڈھیر لگانے کے دلدادہ افراد میں سابق ایڈمرل ریٹائرڈ مظفر حسین کے بیٹے اظفر حسین بھی شامل ہیں۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کے سابق ایم ڈی عبدالستار ڈیرو‘ غوث اکبر کی اہلیہ مہرین اکبر اور ویلیانی خاندان نے بھی آف شور کمپنیاں بنارکھی ہیں۔