Monday, September 16, 2024

پاناما لیکس تحقیقات کیلئے چیئرمین سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بننے سے معذرت

پاناما لیکس تحقیقات کیلئے چیئرمین سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بننے سے معذرت
April 17, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) چیئرمین سینیٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بننے سے معذرت کر لی۔ کہتے ہیں کہ سینیٹ کے حقوق کا کسٹوڈین ہوں کمیشن کی سربراہی کرنے سے مفادات کا تنازع پیدا ہو سکتا ہے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رضار ربانی کا کہنا تھا کہ میں پارلیمنٹ خصوصا سینیٹ کے حقوق کا کسٹوڈین ہوں، کمیشن کی سربراہی کرنے سے مفادات کا تنازع پیدا ہو سکتا ہے۔ خورشید شاہ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میرا نام تجویز کیا۔ پاناما لیکس کی تحقیقات میں حقائق سے متعلق مشکل سوالات ہوں گے، ان سوالات کے جوابات حاصل کرنے کیلئے متعلقہ شعبے کی مہارت درکار ہو گی۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لیے وائٹ کالر کرائم سے متعلق قوانین میں مہارت درکار ہے جو میرے پاس نہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کے مؤثر ہونے سے متعلق میرا ایک نقطہ نظر ہے، اس وقت مناسب نہیں ہو گا کہ میں بطور چیرمین سینیٹ اس کمیٹی میں شامل ہوں۔