Sunday, May 12, 2024

پاناما سٹی کے قریب جیل میں ہنگامے پھوٹ پڑے، فائرنگ، 12 قیدی ہلاک

پاناما سٹی کے قریب جیل میں ہنگامے پھوٹ پڑے، فائرنگ، 12 قیدی ہلاک
December 19, 2019
پاناما سٹی (92 نیوز) پاناما کے دارالحکومت پاناما سٹی کے قریب جیل میں ہنگامے پھوٹ پڑے، قیدیوں نے باہمی لڑائی میں ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے باعث 12 قیدی ہلاک ہو گئے۔ خونی تصادم پاناما سٹی کے 16 میل مشرق میں واقع لاجوئیتا جیل میں ہوا۔ پولیس نے قیدیوں سے متعدد ہتھیار برآمد کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پاناما کے صدر لورینٹینو کورٹیزو نے واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے جیل حکام کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔