Friday, April 19, 2024

پاناما دستاویزات کے حصول کیلئے خطیر رقم کی ادائیگی کا انکشاف

پاناما دستاویزات کے حصول کیلئے خطیر رقم کی ادائیگی کا انکشاف
January 8, 2017

اسلام آباد (92نیوز) پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف نے بھرپور حکمت عملی اپنا لی۔ سپریم کورٹ میں پیش کردہ دستاویزات کیسے حاصل کیے اور کس نے رقم کی ادائیگی کی؟ 92نیوز نے کھوج لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں پیش کردہ دستاویزات برطانیہ سے کیسے حاصل کیں؟ 92نیوز نے کھوج لگا لیا۔ پاناما لیکس کیس سے متعلق دستاویزات کے حصول کے لیے تحریک انصاف نے لندن میں مختلف اداروں سے مدد حاصل کی اور دستاویزات کے لیے لندن میں ادائیگیاں بھی کیں۔

ذرائع کے مطابق دستاویزات کے حصول کے لیے ایک کمپنی کو 75ہزار پاونڈ جبکہ ایک اور کمپنی کو 45ہزار پاونڈ خدمات کے عوض ادا کیے گئے۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں پیش کردہ دستاویزات کی تصدیق کا بھی بندوبست کر لیا ہے۔

اگر دستاویزات برطانیہ تصدیق کے لئے بھجوائی گئیں تو متعلقہ ادارے فوری ان کی تصدیق کریں گے۔ دستاویزات کے حصول کے لیے رقم کی ادائیگی عمران خان کے قریبی دوست ذوالفقار بخاری نے لندن میں ادا کی۔