Wednesday, May 1, 2024

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء آئی جی ریلویز پولیس تعینات

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء آئی جی ریلویز پولیس تعینات
December 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت کی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دیا گیا۔ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء آئی جی ریلویز پولیس تعینات ہو گئے۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر میاں وحید الدین کو تبدیل کر کے ان کی جگہ  ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ داود احمد کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر لگا دیا۔ وفاقی سیکرٹری پارلیمانی امور اشرف احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی اور ان کی جگہ اورنگزیب حق کو وفاقی سیکرٹری پارلیمانی امور لگا دیا گیا ہے۔ میاں وحید الدین اورآئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کویتی وفد کا پرس چوری کرنے والے جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار ضرار حیدر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ ضرار احمد خان کے خلاف انکوائری رپورٹ آنے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ بلوچستان میں تعینات ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ سترہ کے افسر طہ سلیم کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ سیکرٹری قانون کی مدت میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی گئی وزیراعظم نے عبدالشکور پراچہ کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کر دی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ الیاس خان کی چار ماہ کی چھٹی منظور کرلی گئی ہے۔ اسٹیبلشمبٹ ڈویژن نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیئے۔