Saturday, May 18, 2024

پان امریکن کھیلوں کیلئے مشعل روشن، کھیل دس جولائی کو ٹورنٹو میں شروع ہونگے، تقریب میں قبائلی رقص وموسیقی کا شاندار مظاہرہ

پان امریکن کھیلوں کیلئے مشعل روشن، کھیل دس جولائی کو ٹورنٹو میں شروع ہونگے، تقریب میں قبائلی رقص وموسیقی کا شاندار مظاہرہ
May 26, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) پان امریکن کھیلوں کیلئے مشعل میکسیکو کے سن پیرامیڈ میں روشن کر دی گئی ہے۔ سترہویں گرمائی کھیل دس جون سے ٹورنٹو میں شروع ہوں گے۔ کھیلوں کیلئے مشعل میکسیکو کے علاقے تیوطی واتان کے پیرامڈ آف سن میں افتیکا قبائلیوں نے روشن کی۔ اس موقع پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں جانوروں کے پروں سے بنے تاج اور ملبوسات زیب تن کئے مردوزن نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی قبائلی رقص وموسیقی کا مظاہرہ کیا۔ مشعل میکسیکو میں پان امریکن کھیلوں کے منتظمین کے حوالے کی گئی جو اسے تیوطی واتان سے ٹورنٹو لے جائیں گے جہاں اسے ٹورنٹو گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چئرپرسن ڈیوڈ پیٹرسن کے حوالے کیا جائیگا۔ مشعل وہاں سے اکتالیس روزہ سفر شروع کرے گی اور بیس ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ مشعل کو تین ہزار اتھلیٹ لے کر دوڑیں گے۔ مشعل کو لے کر دوڑنے والوں میں خلاباز کرس ہیڈ فیلڈ، سکیٹنگ چیمپئن پیٹرک چن سابق اولمپک چیمئین الیگزینڈر بلودو اور سائمن وائٹ فیلڈ بھی شامل ہیں۔ کھیلوں میں اکتالیس ممالک کے چھے ہزار ایک سو پینتیس اتھلیٹ حصہ لیں گے جن میں سے پینتالیس فیصد خواتین ہوں گی۔