Saturday, April 20, 2024

پالک اینٹی آکسیڈنٹ اجزاءسے بھرپور سبزی ہے: طبی ماہرین

پالک اینٹی آکسیڈنٹ اجزاءسے بھرپور سبزی ہے: طبی ماہرین
November 26, 2016

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پالک کی پیداوار کے حوالے سے خودکفیل ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ ہرے پتوں والی یہ سبزی فولاد اور دیگر قوت بخش اجزاءوٹامن کے، وٹامن اے، میگنیشیم، فولیٹ، مینگینز، آہن کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی 2 اور وٹامن بی سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سبزی پروٹین، فاسفورس، وٹامن ای، جست، ریشہ اور تانبا جیسے اجزاءکا مرکب بھی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک پیالی پالک میں روزانہ درکار 20 فیصد غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے جو نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔ قبض سے نجات دلاتا ہے۔ خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے اور زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پالک میں فلاوونائیڈز وافر مقدار میں موجود ہیں جو کینسر کا بھرپور مقابلہ کرنے میں معاون ہیں اور جسم میں کینسر کے خلیات کو منقسم ہونے سے روکتے ہیں۔

علاوہ ازیں اس میں وٹامن سی، وٹامن ای، بیٹا کروٹین، مینگینز، جست‘ سلینیم جیسے (اینٹی آکسیڈنٹ) مانع تکسیدی اجزاءپائے جاتے ہیں جو خون کی نالیوں کو متورم ہونے سے بچانے کے علاوہ ہڈیوں کی بیماری اور سٹیو پوروسس اور ہائی بلڈ پریشر سے بچانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پالک اپنے طبی فوائد کے لحاظ سے منفرد سبزی ہے لہٰذا ہرے پتوں والی اس سبزی کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا بے حد مفید ہے۔