Saturday, May 11, 2024

پالک اور انڈے کھانے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے  : تحقیق

پالک اور انڈے کھانے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے  : تحقیق
January 1, 2017

لاہور(ویب ڈیسک)اپنی روزہ مرہ کی خوراک میں انڈے کی زردی اور پالک کے استعمال کو بڑھا کر اپنی درمیانی عمر میں بھی یادداشت کو بہتر رکھا جاسکتا ہے ۔

الینوائے یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ان غذاﺅں میں پائے جانے والا جز لیوٹین چیزوں اور معلومات کو بہتر طریقے سے یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے جو کئی برس پہلے سے ذہن میں ہوتی ہیں۔اس  تحقیق کے مطابق یہ جز دماغ کو تحریک دیتا ہے اور اس حصے کو تحفظ فراہم کرتا ہے جو یادداشت کو کنٹرول کرتا ہے۔

تحقیق کے دوران 65 سے 75 سال کی عمر کے 122 افراد کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کے خون کے نمونے میں لیوٹین کی مقدار زیادہ ہوئی وہ یادداشت کے ٹیسٹ میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔

تحقیق کے مطابق لیوٹین سے بھرپور غذائیں دماغی ساخت پر اثرانداز ہوتی ہیں ۔

اس سے قبل مختلف طبی رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ لیوٹین سے بھرپور غذائیں بینائی میں کمی کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔