Friday, April 26, 2024

پالپا نے طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا

پالپا نے طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا
May 23, 2020
کراچی (92 نیوز) پالپا نے طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا، پالپا کے جنرل سیکرٹری کیپٹن ناریجو کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جائیں۔ جنرل سیکرٹری پالپا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن  اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن ایسوسی ایشن کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔ کیپٹن ناریجو نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، پائلٹس امدادی پروازیں چلاتے رہیں گے، تفتیش کاروں کو زمینی اور پرواز کے عملے کے کام کرنے کے حالات پر بھی غور کرنا چاہیے، پالپا کا مقصد پاکستانی فضائی حدود کو اڑنے کیلئے محفوظ بنانا ہے۔