Friday, April 26, 2024

پاسپورٹ کے حوالے سے نئی پالیسی جاری ، شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنواسکیں گے

پاسپورٹ کے حوالے سے نئی پالیسی جاری ، شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنواسکیں گے
October 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کر دی ہے، پالیسی کے تحت اب کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے اپنا نیا پاسپورٹ بنوا سگے گا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرِداخلہ نے پاسپورٹ کی تجدید کے عمل کو آسان بنانے کی ہدایت کی ہے وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اب کوئی شہری کسی بھی شہر سے اپنا نیا پاسپورٹ یا اسکی تجدید کرا سکے گا جبکہ  پرانے طریقے کےمطابق پاسپورٹ کی تجدید صرف شناختی کارڈ پر درج شہر سے ہی کرائی جا سکتی تھی۔ حکومتی اداروں کے نظام کی بہتری کے لئے میڈیا کی رہنمائی حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے، وزیر  داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ کو ایک ماہ کے اندر اس نئی پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دےدیا ہے۔