Saturday, April 27, 2024

پاسپورٹ حوالگی کیس : سرکاری وکیل کی ایان علی کو پاسپورٹ دینے کی مخالفت

پاسپورٹ حوالگی کیس : سرکاری وکیل کی ایان علی کو پاسپورٹ دینے کی مخالفت
December 10, 2015
اسلام آباد (92نیوز) کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ کی حوالگی کے خلاف درخواست کی سماعت‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈالر گرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ ماڈل بیرون ملک بھاگ سکتی ہے‘ سرکاری وکیل کے دلائل‘ کارروائی 16 دسمبر تک ملتوی۔ تفصیلات کے مطابق ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پاسپورٹ حوالگی سے متعلق کسٹم کورٹ کا 25 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ ملزمہ بیرون ملک فرار ہوسکتی ہے۔ کسٹم حکام کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ابتدائی سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ملزمہ ایان علی پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کے باعث ملزمہ کو پاسپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں۔ سرکاری وکیل نے مزید کہا کہ پاسپورٹ ملزمہ کے حوالے کرنے سے اہم ثبوت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ ملزمہ غیر قانونی راستے سے فرار بھی ہو سکتی ہے۔ کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔