Friday, May 10, 2024

پاسدارانِ انقلاب جدید اور نئے ہتھیار تیار کرے، خامنہ ای

پاسدارانِ انقلاب جدید اور نئے ہتھیار تیار کرے، خامنہ ای
October 14, 2019
تہران (92 نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پاسدارانِ انقلاب سے کہا کہ وہ جدید اور نئے ہتھیار تیار کریں۔ تہران میں امام حسین ملٹری یونیورسٹی سے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ انقلابی گارڈز کے پاس جدید ترین ہتھیار ہونے  چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب ایران کے اندر اور باہر انتہائی  طاقتور موجودگی رکھتی ہے۔ امریکی عداوت نے پاسداران انقلاب کی عظمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ آیت اللہ  خامنہ ای کا یہ بیان  ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، جبکہ خطے میں امریکا نے بھی اپنے فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔