Friday, March 29, 2024

پارک ٹی ہان پر ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر 18 ماہ کی پابندی

پارک ٹی ہان پر ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر 18 ماہ کی پابندی
March 24, 2015
جنوبی کوریا (سپورٹس ڈیسک) جنوبی کوریا کے اولمپک سوئمنگ چیمپئن پر ڈوپنگ کے باعث اٹھارہ ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔ پارک ٹی ہان دو بار تیراکی کے عالمی چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔ پابندی تین ستمبر دو ہزار چودہ سے مؤثر ہو گی اور مارچ دو ہزار سولہ تک جاری رہے گی۔ تیراکی کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ پارک پر پابندی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے نتیجے میں عائد کی گئی ہے۔ پابندی کے عرصے کے دوران انہوں نے جو اعزازات جیتے، وہ واپس لے لیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دو ہزار سولہ کے ریو اولمپکس میں ان کی شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ پارک اولمپک سوئمنگ میڈل جیتنے والے پہلے کورین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے دو ہزار آٹھ کے بیجنگ اولمپکس میں چار سو میٹر فری سٹائل کا گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس کے بعد وہ کوریا میں قومی ہیرو کی حیثیت اختیار کر گئے۔