Friday, April 26, 2024

پارک لین کیس میں آصف زرداری کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا گیا

پارک لین کیس میں آصف زرداری کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا گیا
July 20, 2019
 کراچی (92 نیوز) پارک لین کیس میں نیب نے آصف زرداری کے خلاف ایک اور ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ سابق صدر آصف زرداری، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، انور مجید سمیت 17 ملزمان نامزد ہیں۔ ملزمان پر ڈیڑھ ارب روپے غیرقانونی طور پر قرض لینے کا الزام ہے ۔ رجسٹرار احتساب عدالت نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔ ریفرنس کے مطابق آئی بی سی سنٹر کراچی کے سات فلور پارتھینون کی ملکیت ہیں۔ پارک  لین نے پارتھینون کے نام پرقرض لیا۔ پارتھینون اور پارک لین کا سارا سٹاف ایک ہی ہے۔ آصف زرداری پارک لین کے پچیس فیصد کے شئیر ہولڈر ہیں جبکہ پچیس فیصد شئیرز اپنے بیٹے کے نام پر رکھے ہیں۔ پارتھینون کے ذریعے بنائی گئی جائیداد پارک لین کی بے نامی جائیداد ہے، ڈیڑھ ارب کا قرض لیا گیا جو بڑھ کر چار ارب تک پہنچ چکا ہے۔ قرض واپس نہ کرنے پر پارتھینون کو نادہندہ قرار دیا جا چکا ہے۔ آئی بی سی سنٹر میں فلور نمبر آٹھ سے فلور نمر پندرہ تک نیب سیل کر چکا ہے۔