Thursday, May 9, 2024

پارک لین ضمنی ریفرنس ، احتساب عدالت کے اعتراضات دور کرکے ضمنی ریفرنس دوبارہ جمع

پارک لین ضمنی ریفرنس ، احتساب عدالت کے اعتراضات دور کرکے ضمنی ریفرنس دوبارہ جمع
August 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آصف زرداری کیخلاف پارک لین ضمنی ریفرنس میں نیب نے احتساب عدالت کے اعتراضات دور کرکے ضمنی ریفرنس دوبارہ جمع کر دیا۔ واضح رہے ضمنی ریفرنس میں مزید دو ملزمان نامزد کیئے گئے ، مجموعی تعداد 19 ہو گئی۔ نجی بینک کے دو ملزمان ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں۔ ضمنی ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا گیا تھا ۔ ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم 1.5 بلین سے بڑھ کر 3.74 بلین جبکہ ‏‏وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھ گئی تھی ۔ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو پارک لین میں 25-25 فیصد کے شراکت دارہیں۔ آصف ‏‏زرداری اور بلاول بھٹو نیب کے سامنے شراکت داری کا اعتراف کر چکے ہیں۔ اقبال میمن اور یونس ‏قدوائی ‏بھی پارک لین میں شئیر ہولڈر تھے۔ گواہوں نے بیان میں بتایا کہ تمام ‏معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے ‏کہنے پر کرتے رہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی کے افسران ‏نے پارک لین کے معاہدوں، جعلی ‏دستاویزات ‏میں مدد کی۔ جعلی دستاویزات پر پارک لین کمپنی نے قرض لیا اور پھر قرضہ واپس کرنے سے ‏انکار کر دیا۔