Thursday, April 25, 2024

پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری و دیگر پر فرد جرم کی کارروائی موخر

پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری و دیگر پر فرد جرم کی کارروائی موخر
January 22, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہو گئی ، فریال تالپور نے مجمند بنک اکاونٹس کھلوانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔ پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی ، فریال تالپور ، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ، فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔ پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران جج اعظم خان نے کہا کہ فرد جرم عائد کی جانی ہے ،  شریک ملزم انورمجید کہاں ہیں؟۔ انورمجید کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں ، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی تو فاروق ایچ نائیک نے  کہا کہ عبوری ریفرنس پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ جج نے استفسارکیا کہ کیا ضمنی ریفرنس آنے پردوبارہ فرد جرم عائد کی جائیگی ؟ ، جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پارک لین ریفرنس میں فریال تالپورنامزد نہیں۔ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی موخرکردی۔ میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوراننیب تفتیشی افسر نے کہا 4 ملزمان بیرون ملک روپوش ہیں ، بیمار ملزمان کو باہرسے لانے کےلیے نیب کے پاس ایئرایمبولینس نہیں ، ملزمان کے وکیل نے کہا کہ نیب کیس آگے بڑھانا نہیں چاہتا ، پیشیوں پرخرچے ہوتے ہیں۔ عدالت نے پارک لین ریفرنس اورمیگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے مجمند بنک اکاونٹس کھلوانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔فریال تالپور نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ نیب تاحال کوئی جرم ثابت نہیں کر سکا۔ عدالت منجمد اکائونس کھولنے کا حکم جاری کرے۔اس پرعدالت نے نیب کو 11 فروری تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔