Sunday, May 5, 2024

پارک لین ریفرنس، شریک 15 ملزموں کی تفصیلات 92 نیوز نے حاصل کر لیں

پارک لین ریفرنس، شریک 15 ملزموں کی تفصیلات 92 نیوز نے حاصل کر لیں
July 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت 16 ملزمان کی فہرست 92 نیوز نے حاصل کرلی ۔ فہرست کے مطابق مرکزی ملزم آصف زرداری سمیت 13 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ آصف زرداری کے دوست اقبال میمن، یونس قدوائی اور عزیر نعیم مفرور ہیں ۔ وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کرنے والے اسلم مسعود بھی ملزم نامزد ہیں ۔ فہرست کے مطابق پارک لین کمپنی کے 4 ڈائریکٹرز، پارتھینون کمپنی کے 3 ڈائریکٹرز ملزم نامزد ہیں جبکہ سمٹ بنک افسران، اومنی گروپ افسران بھی ملزم نامزد ہیں ۔ ملزمان پر الزام ہے کہ نیشنل بنک سے ڈیڑھ ارب کا قرض لے کر خرد برد کی گئی ۔ آصف زرداری نے اپنے بےنامی داروں کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ کا نقصان پہنچایا ۔ پارک لین ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا جائے گا ۔ نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے پارک لین ریفرنس کی منظوری دو دن قبل دی تھی ۔