Monday, May 13, 2024

پارک لین ریفرنس، زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

پارک لین ریفرنس، زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
January 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) میگامنی لانڈرنگ کیس اور پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی، آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر اور سماعت گیارہ فروری تک ملتوی کردی گئی۔ پارک لین ریفرنس کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی، عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی، آئندہ سماعت پر ملزم انورمجید کو ایئرایمبولینس کے ذریعے لانے کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے11 فروری تک مزید کارروائی ملتوی کردی۔ پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت نے آج ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کررکھی تھی۔ ادھر میگا منی لانڈرنگ کیس میں ایک اورملزم سیدحسین فیصل جاموٹ وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ ملزم میگامنی لانڈرنگ کیس میں نیب کا گواہ بن گیا۔ کرن امان ، نورین سلطان، اسلم مسعود پہلے ہی نیب کے گواہ بن چکے ہیں۔ نیب نے سید حسین فیصل جاموٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی۔ میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔