Friday, April 26, 2024

پارک لین ریفرنس ، جاوید حسین کا جسمانی ریمانڈ منظور

پارک لین ریفرنس ، جاوید حسین کا جسمانی ریمانڈ منظور
August 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس  میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جاوید حسین کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ ملزم کو چھ ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا، ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ ملزم پر 2009 میں آصف زرداری کے  پچھلی تاریخ میں کمپنی سے استعفیٰ کے لیے معاونت کا الزام ہے۔