Friday, March 29, 2024

پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد

پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد
October 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) پارک لین اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دو ضمنی ریفرنسز میں ٹرائل کا آغاز ہو گیا۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان کی حاضریاں لگوائی گئیں اور بعد میں پارک لین ضمنی ریفرنس میں سابق صدر سمیت 19 اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنس میں 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ دوران سماعت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تو عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا۔ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنس میں عمران محمود، علی رضا، طارق منیر جبکہ پارک لین ضمنی ریفرنس میں نبیل ظہور، احسن اسلم اور عبدالکبیر بطور نیب گواہ پیش ہوں گے۔ پارک لین ضمنی ریفرنس کی سماعت 20 اکتوبر جبکہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنس کی سماعت 21 اکتوبر کو ہو گی۔  سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ان مقدمات کی کوئی ؤقعت نہیں۔ عدالتی حکم پر تمام ملزمان کو چارج شیٹ بھی فراہم کر دی گئی۔