Friday, May 3, 2024

  پارٹی کے اندر گروپنگ برداشت نہیں : بلاول بھٹو زرداری

   پارٹی کے اندر گروپنگ برداشت نہیں : بلاول بھٹو زرداری
July 6, 2015
کراچی(92نیوز)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پارٹی کے اندر گروپنگ پرداشت نہیں کریں گے اور عوام میں اچھی شہرت کے حامل امیددواروں کو سامنے لاکر بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں گے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی پنجاب کے اہم رہنماؤں مخدوم شہاب الدین اور مخدوم حیدر زماں قریشی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس علاقے کا احساس محرومی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ مایوس اور گھر بیٹھے کارکنوں کو متحرک کرنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب کے رہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات شروع کرنے کی ہدایت کردی۔