Sunday, September 8, 2024

پارٹی کا جھنڈا اب میرے پاس ہے ،احمقوں کو پتہ ہونا چاہیے پی پی ختم نہیں ہوئی : بلاول بھٹو

پارٹی کا جھنڈا اب میرے پاس ہے ،احمقوں کو پتہ ہونا چاہیے پی پی ختم نہیں ہوئی : بلاول بھٹو
August 11, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ پارٹی کا جھنڈا اب ان کے پاس ہے احمقوں کو پتہ ہونا چاہیے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی ۔ تفصیلات کےمطابق بلاول ہاوس کراچی کے احاطے میں اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس سے چیئر مین بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی کی بات نہیں اب پارٹی قیادت انہوں نے سنبھال لی ہے ۔ بلاو ل نے کہا کہ انکی ماں نے مذہب کے نام پر انتہاپسندی کرنے والوں کو للکارا  احمق ہیں وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کے پیپلز پارتی ختم ہوگئی ہے۔ جلسے میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ، سینیٹر شیر ی رحمان سمیت دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی