Sunday, September 8, 2024

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام !!! عمران خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کردی

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام !!! عمران خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کردی
August 5, 2015
اسلام آباد (92نیوز) جسٹس (ر) وجیہہ الدین عمران خان کے حکم کا پہلاشکار بن گئے۔ پارٹی معاملات میڈیا پرلانے پر جسٹس وجیہہ الدین کی رکنیت معطل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کپتان نے آمرانہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپنے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے جسٹس وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکم صادر کیا تھا کہ کوئی بھی پارٹی کارکن پارٹی کے معاملات میڈیا پر نہیں لائے گا اور اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ دوسری طرف جسٹس وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ ان کو عمران خان کی طرف سے ابھی کوئی نوٹس نہیں ملاہے، نوٹس ملنے کے بعد اگلالائحہ عمل تیار کریں گے۔