Friday, April 26, 2024

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ، حامد خان کی رکنیت معطل

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ، حامد خان کی رکنیت معطل
December 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے  رہنما حامد خان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حامد خان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ، شوکاز نوٹس تحریک انصاف کے  مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے جاری کیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ  میڈیا میں بیانات کے ذریعے پارٹی کے خلاف الزام لگائے  گئے ، بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔