Friday, September 20, 2024

پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار رکھتا ہوں، راجہ ظفر الحق

پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار رکھتا ہوں، راجہ ظفر الحق
February 22, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگی امیدواروں کی قانونی حیثیت کے تعین سے متعلق چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار رکھتا ہوں ۔
نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد ن لیگ کے امیدواروں کی قانونی حیثیت کے تعین کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوا ۔
اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، ڈی جی لاء دیگر حکام نے شرکت کی ۔
دوسری جانب چئیرمین راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں مسلم لیگ نون کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے ان کے پاس ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار پہلے ہی موجود ہے ۔
راجہ ظفر الحق نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائمقام صدر کے لیے مشاورت جاری ہے ۔ انہوں نے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق اتھارٹی لیٹر الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ۔