Friday, April 19, 2024

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ، عوامی جمہوری اتحاد کے رکن کے پی کے اسمبلی بابر سلیم کی رکنیت ختم

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ، عوامی جمہوری اتحاد کے رکن کے پی کے اسمبلی بابر سلیم کی رکنیت  ختم
October 17, 2015
  پشاور(92نیوز)عوامی جمہوری اتحاد سے تعلق رکھنے والے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم کی پارٹی کے خلاف کام کرنے اور بیانات دینے پر پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق پارٹی کے خلاف اسمبلی فلور پر بیانات دینے اور بلدیاتی انتخابات کے دوران پارٹی کے خلاف کام کرنے پر حکمران جماعت عوامی جمہوری اتحاد سے تعلق رکھنے والے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی۔ بابر سلیم کو 7 اگست کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا جواب نہ ملنے پر اس کی رکنیت ختم کر دی گئی۔ واضح رہے کہ بابر سلیم کے خلاف کارروائی کے لئے ریفرنس سپیکر اور الیکشن کمیسن کو بھجوا دیا گیا ہے۔