Thursday, May 9, 2024

پارٹی میں اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جارہی ہے، فواد چودھری

پارٹی میں اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جارہی ہے، فواد چودھری
June 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے مخالفین پر واضح کر دیا کہ پارٹی میں اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جارہی ہے۔ فواد چودھری نے کہا ہمارا اتفاق رائے ہے کہ پاکستان میں اگر جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی کامیابی ضروری ہے۔ صرف نظر دوڑائیں ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے مملک کہاں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا احساس ہو گا اس عرصے میں کیا کھویا کیا پایا۔ وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے سول ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں پتا چلے گا اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا۔ وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی بولے ایک دو سالوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں۔ وزیر اعظم کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر سائنس فواد چودھری نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلوں میں بڑی سیاسی کمزوریاں ہیں، وزارتیں غیرمنتخب لوگوں کی وجہ سےتبدیل ہوئیں۔