Monday, September 16, 2024

پارٹی فنڈنگ کیس ، چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے وکیل پر برس پڑے

پارٹی فنڈنگ کیس ، چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے وکیل پر برس پڑے
April 4, 2017
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت  درخواست گزار اکبر ایس بابرسے پارٹی سے نکالے جانے کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ  توہین عدالت پر عمران خان  سے دوبارہ جواب طلب کرلیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر  عمران خان کے وکیل پر برس پڑے ۔ کہتے ہیں آئندہ سماعت پر جواب نہ دیا تو ہم قانون کے مطابق فیصلہ ر لیں گے۔ تفصیالت کےمطابق پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی۔ اکبر ایس بابر کے وکیل  نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اکبر بابر پی ٹی آئی کے بانی رکن ہیں۔ پارٹی میں غیر قانونی ذرائع سے پیسہ آنے پر بحیثیت سینیر پارٹی افسر  ان کے موکل نے دھاندلی بارے عمران خان کو بتایاتو عمران خان نے کوئی بات نہ سنی اور ان  سے عہدہ واپس لے لیا ۔ اکبر ایس بابر کے وکیل نے مزید کہا کہ  وہ  کسی کا ایجنڈا لے کر چل رہے  ہیں نہ ان کا کوئی ذاتی مفاد  ہے۔  وکیل کےدلائل کے بعد الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اکبر ایس بابر سے پی ٹی آئی سے نکالے جانے کی تفصیلات  اور وکیل سے تحریری دلائل طلب کر لیے۔ دوران سماعت توہین عدالت سے متعلق چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کے وکیل پر برس پڑے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہناتھا کہ توہین عدالت کے حوالے سے نوٹس کا کیا بنا۔ آپکی طرف سے جواب نہیں آیا۔آئندہ سماعت پر جواب نہ دیا تو ہم قانون کے مطابق فیصلہ کر لیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ توہین عدالت اور بدتمیزی پر ان کا اختیار کہاں سے شروع ہوتا ہےایک شخص جلسے میں بدتمیزی کرتا ہے اور وہی الفاظ دہراتا ہے جو آپ نے پٹیشن میں لکهے ہیں تو کیا ہم نوٹس جاری نہیں کرسکتے؟۔۔الیکشن کمیشن سے بدتمیزی کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن  نےتحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی ۔