Saturday, May 11, 2024

پارٹی ترجمانوں کا اجلا س، وزیراعظم کی آزادی مارچ پر سخت موقف اختیار کرنیکی ہدایت

پارٹی ترجمانوں کا اجلا س، وزیراعظم کی آزادی مارچ پر سخت موقف اختیار کرنیکی ہدایت
October 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس ہوا، مولانا فضل الرحمان کے دھرنے اور ملکی سیاسی منظرنامے سمیت مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ عمران خان نے اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہ آنے اور آزادی مارچ پر ترجمانوں کوسخت موقف اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم کے سربراہی میں پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے موقف میں کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد اور مارچ بلیک میلنگ کےلئے ہے، اپوزیشن اتحاد چوری اور کرپشن بچانے کی کڑی ہے۔ عمران خان نے اپنی گفتگو میں کہا اپوزیشن کا الائنس گرینڈ کرپشن الائنس ہے،ا پوزیشن کو عوام کا دکھ نہیں چوری بچانے کی فکر ہے،احتساب پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہوگا۔ اجلاس میں فردوس عاشق اعوان، عمر چیمہ، زرتاج گل، شفقت محمود سمیت دیگر موجود تھے، مشیر خزانہ نے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو آگاہ کیا۔