Thursday, April 25, 2024

پارٹی اختلافات پر وزیراعظم برہم ہو گئے

پارٹی اختلافات پر وزیراعظم برہم ہو گئے
October 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف کا بلدیاتی انتخابات میں پارٹی اختلافات پر برہمی کا اظہار۔ وزیر اعظم نے چاروں صوبائی صدور سے اختلافات پر رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پارٹی صدور اختلافات پیدا کرنے والے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کریں۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ایک دوسرے سے ناراض ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں دوسرے اضلاع سے عہدیداروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) بچاو¿ تحریک چلا دی ہے۔