Saturday, April 20, 2024

پارٹی اختلافات ختم کرنے کیلئے عمران خان نے کل اجلاس طلب کرلیا !!! مزید 200 رہنماﺅں کو دعوت نامے جاری

پارٹی اختلافات ختم کرنے کیلئے عمران خان نے کل اجلاس طلب کرلیا !!! مزید 200 رہنماﺅں کو دعوت نامے جاری
August 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان کی زیرصدارت کل ہونے والا پارٹی اجلاس اہمیت اختیار کرگیا۔ عمران خان نے مزید 200 رہنماو¿ں کو مدعو کرنے کی ہدایت دیدی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اجلاس میں 500 سے زائد پارٹی رہنماو¿ں کو دعوت نامے بھجوادیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں ضلعی، صوبائی اور مرکزی عہدیداران شریک ہونگے۔ عمران خان کل کے اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، پرویز خٹک، چوہدری سرور، شیریں مزاری، عارف علوی، اسد عمر، شفقت محمود، اعجاز چوہدری بھی شرکت کرینگے۔ اجلاس میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے لائرز وومن، مزدور، پروفیشل اور یوتھ ونگ کے عہدیداران بھی شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان پارٹی عہدیداروں کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ بھی دیں گے۔