Tuesday, April 23, 2024

پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں کشمیریوں پر مظالم کیخلاف قرارداد متفقہ منظور

پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں کشمیریوں پر مظالم کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
August 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی اقدامات کیخلاف پوری قوم یک زبان ہو گئی۔ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں کشمیریوں پر مظالم کیخلاف قرارداد متفقہ منظور ہو گئی۔ وزیرخارجہ نے قرارداد ایوان میں پڑھ کر سنائی۔ میوچل لیگل اسسٹنس ترمیمی بل 2020 کی منظوری بھی دیدی گئی۔ شہباز شریف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کشمیر کے حوالے سے حکومت نے صرف قرار داد کی حد تک کام کیا ہے۔ قرارداد کے علاوہ  حکومت نے کشمیر کے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کو اس حوالے سے بولنے کا موقع نہ دیکر زیادتی کی ہے۔ کشمیری عوام ستر سال سے سیکیورٹی کونسل اور اقوام متحدہ کی جانب سے کیے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں ۔ قبل ازیں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدام کیخلاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی تھی ۔ قرارداد راجہ فاروق حیدر نے پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو رہا کیا جائے۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا خارجہ پالیسی کا نیا بیانیہ آنا چاہیے۔ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مودی سب کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان نریندر مودی کو کھٹکتا ہے۔ آج مودی کے عزائم کھل کر سامنے آرہے ہیں۔