Thursday, March 28, 2024

پارلیمنٹ کو برا سمجھنے والے کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں، خورشید شاہ

پارلیمنٹ کو برا سمجھنے والے کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں، خورشید شاہ
January 18, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کو برا سمجھنے والے کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔
خورشید شاہ نے پارلیمنٹ سے متعلق الفاظ کی مذمت میں عمران خان پر تنقید کے تیر چلا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ جو پارلیمنٹ کو برا سمجھتا ہے اسکو پاکستان میں سیاست کا کوئی حق نہیں۔ قصور پارلیمنٹ کا نہیں حکومت کا ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ کو اس کا وقار نہ دینا حکومتوں اور ہماری ناکامی ہے
خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان میں پارلیمنٹ پہلے دن سے ہوتی تو بڑے سانحے نہ ہوتے۔
جو پارلیمنٹ کو نہیں مانتے انکےاستعفے کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔