Friday, April 19, 2024

پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف معاہدے پر اعتماد میں نہ لینا افسوسناک ہے ، نیئر بخاری ‏

پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف معاہدے پر اعتماد میں نہ لینا افسوسناک ہے ، نیئر بخاری ‏
May 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس  جاری ہے اور آئی ایم ایف معاہدے کا اعلان میڈیا کے ذریعے کیا گیا ہے ۔ نیئر بخاری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف معاہدے پر اعتماد میں نہ لینا افسوسناک ہے ،، پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنا  خطرناک رحجان ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف سے معاہدے کی شرائط پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ لوگوں کے گلے کاٹنے کے مترادف ہو گا۔ نیئر بخاری نے کہا کہ ملکی معیشت کو نااہل، نالائق اور ناتجربہ کاری نے تباہ کر دیا۔ پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور  کہا تبدیلی سرکار سے غلامی سرکار تک کا سفر مکمل ہوگیا، پہلی حکومتوں نےبھی آئی ایم ایف سے پروگرام لئے لیکن معیشت کی ایسی صورتحال نہیں ہوئی جو نئی حکومت آنے کے بعد ہورہی ہے۔ شیری رحمان نے حکومت سے معاہدہ  پر پارلیمنٹ کو بریفنگ کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بتایا جائے کن شرائط پر ملک گروی رکھا گیا، معاہدے سے لگتا ہے مہنگائی کا سونامی آنے والا ہے، کہیں یہ سونامی حکومت کو نہ لے ڈوبے۔