Sunday, May 5, 2024

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث کچھ دیر کیلئے ملتوی

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث کچھ دیر کیلئے ملتوی
August 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا ، جسے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث کچھ دیر کیلئے ملتوی کیا گیا ہے  ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک  سے ہوا  ، جس کے بعد ، نعت مقبول رسول ؐ اور پھر قومی ترانہ پڑھا گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بحث کی تحریک پیش کی گئی ، وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے  تحریک پیش کی ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے  تحریک میں آرٹیکل 370 کا ذکر موجود نہ ہونے کی نشاندہی کی  ، جس کے بعد ایوان میں ہنگامہ برپا ہو گیا ۔ قرار داد میں آرٹیکل 370 شامل نہ کرنے پر اپوزیشن نے اعتراض اٹھا دیا، اپوزیشن ارکان ایوان میں  شور شرابہ کرتے رہے جبکہ اسپیکر اسد قیصر ارکان کو خاموش کراتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا آرٹیکل 370اصل بات ہے جس کا ذکر ایجنڈے میں نہیں، مودی نے کل سفاکانہ طریقہ سے آرٹیکل 370 ختم کیا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھی اپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کی اور بولے آرٹیکل 370ایجنڈے میں شامل ہونا چاہیے۔ شیری مزاری   بولیں اپوزیشن کشمیر پر  بات کرنے آئی ہے کہ سیاست کرنے ۔ اپوزیشن کے احتجاج کے بعد وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے ترمیم شدہ قرارداد دوبارہ پیش کی ۔ اعظم سواتی نے تحریک کو تصحیح کرکے دوبارہ پڑھا، آرٹیکل 370 کا بھی ذکر شامل تھا۔ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کی ایوان میں غیر موجودگی پر بھی اعتراض اٹھایا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے  وزیراعظم  کی موجودگی  کا مطالبہ کیا۔