Thursday, April 18, 2024

پارلیمنٹ کارروائی سنسر کر کے وزیراعظم کو بچایا نہیں جا سکتا : بلاول بھٹو

پارلیمنٹ کارروائی سنسر کر کے وزیراعظم کو بچایا نہیں جا سکتا : بلاول بھٹو
September 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی سنسر کرکے وزیراعظم نوازشریف کو نہیں بچایا جا سکتا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں عمران خان نے اچھی تقریر کی۔ حکمران گھبرا گئے کہیں ریفرنسز پر نااہل نہ ہو جائیں۔ سپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کافیصلہ نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کی کارروائی کو سنسر کرنے پر برہم ہو گئے۔ کہتے ہیں سپیکر قابل محترم ہیں لیکن پارلیمنٹ کی کارروائی کو سنسر کرنا اشتعال انگیز ہے۔ ایسے اقدامات سے وزیراعظم کو پانامہ لیکس معاملے میں نہیں بچایا جا سکتا۔ میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج حقائق پر بات کی۔ ریفرنس مسترد ہونے پر دلبرداشتہ نہیں۔ نظر آگیا فیصلہ سپیکر کا نہیں بڑے لوگوں کا ہے۔ کون کہاں کھڑا ہے سب واضح ہو گیا۔