Friday, April 19, 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، واک آؤٹ کے معاملے پر بھی اپوزیشن متحدہ نہ رہ سکی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، واک آؤٹ کے معاملے پر بھی اپوزیشن متحدہ نہ رہ سکی
September 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) ہارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی چند جماعتوں نے واک آؤٹ کیا جب کہ چند اپوزیشن جماعتوں نے واک آؤٹ کا بائیکاٹ کر دیا  اور ایک مرتبہ پھر اپوزیشن  متحدہ  نہ ہونے کا تاثر دے دیا۔ نئی حکومت کے پارلیمنٹ کے پہلے  مشترکہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے جونہی صدر مملکت عارف علوی کو خطاب کی دعوت دی تو پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑےہوگئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے  سردار ایاز صادق سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کو رولز کا علم ہے ،جس پر ایاز صادق نے کہا کہ نقطہ اعتراض پر بات کرنا چاہتا ہوں ۔اجازت نہ ملنے پر مسلم لیگ ن کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ۔ جے یو آئی ف نے بھی واک آؤٹ میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا البتہ اپوزیشن کی جماعتیں پاکستان پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے واک آؤٹ نہ کیا اور اجلاس میں بیٹھے رہے ۔