Saturday, April 27, 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر موخر

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر موخر
August 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر موخر کر دیا گیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے اجلا س سے خطاب کرنا تھا۔ وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق دو ستمبر سے شروع ہونے والا قومی اسمبلی اجلاس بھی موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اجلاس موخر کرنے کی مذمت کر دی۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ  احسن اقبال نے  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  موخر کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس نہ بلا کر حکومت  آئینی وجمہوری بحران پیدا کرنا چاہتی ہے  ۔