Friday, April 19, 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس کی منظوری

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس کی منظوری
April 3, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدرمملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چھ اپریل کو بلانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پاکستانی فوج یمن بھیجنے کی درخواست پرمشترکہ حکمتِ عملی ترتیب دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نےپاکستان سے یمن میں فوج بھیجنے کی باقاعدہ درخواست کردی ہے، جس پرحکومت نے تمام سیاسی جماعتوں اوراسلامی ممالک سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ جمعرات  کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا، جس میں آرمی چیف ، وزیرِدفاع خواجہ آصف اورمشیرِامورخارجہ سرتاج عزیز نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں خواجہ آصف اورسرتاج عزیز نے ناصرف اپنے دورہ سعودی عرب پرشرکا کوبریفنگ دی بلکہ یمن میں فوج بھجوانےکی سعودی عرب کی درخواست سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کرتمام اسٹیک ہولڈرزاورسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پروزارت پارلیمانی امورنے اس حوالے سے سمری صدر کو بھجوائی تھی جو منظور کر لی گئی ہے اوراب   پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چھ اپریل کو دن گیارہ بجے ہو گا۔