Friday, April 19, 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
September 16, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا ،  ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز پیش کئے جائیں گے ،  سینیٹ نے انسداد منی لانڈرنگ اور وقف املاک بلز مسترد کئے تھے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی، وزیراعظم نے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ،حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے ہوگا۔

اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا. ارکان قومی اسمبلی و ارکان سینٹ شریک ہوں گے، اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق ارکان سے  مشاورت کی جائے گی، ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلوں کی منظوری کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے تمام ارکان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی، مشترکہ اجلاس کے حوالے سے وزیر اعظم پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کریں گے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مشیر پارلیمانی امور بریفنگ دیں گے  ۔شاہ محمود قریشی ،پرویز خٹک ،اسد عمر اور فروغ نسیم بھی اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔