Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا
February 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں  بھارتی جارحیت اور در اندازی کی شدید مذمت جبکہ منہ توڑ جواب دینے پر  مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارتی رویے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے فیصلے کی توثیق کی گئی جب کہ  کابینہ کو نیشنل سکیورٹی کونسل  اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی  سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔ گزشتہ روز اِن کیمرہ بریفنگ میں شہباز شریف، آصف زرداری، خورشید شاہ اور دیگر نے شرکت کی تھی ۔ شرکا نے  قومی امنگوں کے مطابق بھارت کو جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بریفنگ اطمینان بخش رہی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا ۔  اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس معطل کر دی گئی ۔ سمجھوتہ ایکسپریس آج لاہور سے روانہ نہیں ہوئی، اسٹیشن ماسٹرلاہور کے مطابق ٹرین   تاحکم ثانی ٹرین معطل کردی گئی ہے۔ ہفتے میں دو روز سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے روانہ ہوتی تھی ، پیر اور جمعرات کی صبح ٹرین اٹاری روانہ کی جاتی تھی ۔